04-04-2017

لوئر دیر سمیت صوبہ کے مختلف  علاقوں میں5.1شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں مینگورہ , چتررال مانسہرہ ، لوئر دیر اور تیمرگرہ اور نواح میں5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 159کلو میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا تاہم زلزلے کے باعث کسی بھی علاقے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ زلزلے کا دورانیہ 8سے بارہ سیکنڈ تھا۔