20-02-2017

چترال میں لواری ٹنل کے قریب ورکشاپ پر برف کا تودہ گرنے سے سات افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق چترال میں لواری ٹنل کےقریب تودہ غیر ملکی تعمیراتی کمپنی کی ورکشاپ پرگرا۔جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک جبکہ 7مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا۔

 ضلعی انتظامیہ چترال  کے مطابق  زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک شخص اب بھی ملبے تلے دبا ہوا ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔