03-02-2017

پشاورہائی کور ٹ مینگورہ بنچ دارلقضاء سوات نے لواری ٹنل کو فوری طور پر لوگوں کی آمدورفت کےلئے کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

لواری ٹنل کی بندش کے خلاف مینگورہ بنچ دارلالقضاء سوات کے دو رکنی بنچ  دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ برف باری کی وجہ سے لواری ٹنل بند ہے جو ہفتے میں صرف ایک دن ٹریفک کےلئے کھولی جاتی ہے جبکہ روڑ  کی حالت بھی مخدوش ہے جس کی بناء پر سنگل لین ٹریفک کےلئے دستیاب ہوتی ہے جو شدید ٹریفک جام کا باعث بنتا ہے ۔

عدالت نے پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے برائے لواری ٹنل  کو ہدایات جاری کیں کہ لواری ٹنل کھولنے کےلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت تیرہ فروری تک ملتوی کردی ۔