04-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ٹی ایم او کو بعد از ریٹائرمنٹ ترقی دینے کےلئے دائر رٹ درخواست خارج کردی ہے ۔

جسٹس روح الاآمین خان اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کےد و رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار گریڈ سولہ میں لوکل گورنمنٹ میں اسسٹنٹ ٹی ایم او تعینات تھا جو دو ہزار پندرہ میں ریٹائرڈ ہوا جبکہ دو ہزار گیارہ میں اس کے برابر افسروں اور جونیئر کو ترقی دی گئی تاہم درخواست گزار کو نظر انداز کیا گیا اور اس سلسلے میں مختلف مواقع پر درخواستیں بھی دی گئیں تاہم ان درخواستوں پر بھی کوئی غور نہیں کیا گیا لہذا درخواست گزار کو بعد از ریٹائرمنٹ اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے ۔

فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ پٹیشن خارج کردی ۔