12-04-2017

ایڈیشنل سپشل جج اینٹی کرپشن ساوتھ ریجن احسان اللہ محسود نے سڑک کی مرمت میں ناقص میٹریل کے استعمال اور لاکھوں روپے خوردبرد کرنے کے الزام میں ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ عابد علی ، ایس ڈی او محمد اقبال اور ٹھیکدار قاری عبدالرحمان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئےانہیں جیل بھیج دیا ہے ۔

اینٹی کرپشن کے مطابق یونین کونسل پہاڑ خیل لکی مروت کے منتخب نمائندوں نے اینٹی کرپشن میں درخواست دی تھی کہ منظور شدہ روڑ میں سے صرف بائیس سو فٹ کا ٹکٹرا بنایا لہذا ٹھیکدار اور سی اینڈ ڈبلیو آفیسر ز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور سٹرک کا معائنہ کرنے کے بعد ان پر عائد الزام درست ثابت ہونے پر ان کے خلاف چھ فروری دو ہزار سترہ کو ایف آئی آر درج کی گئی تاہم ملزمان نے عدالت سےضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی جسے عدالت نے منسوخ کر دی اور ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ سینئر سول جج لکی نے ملزمان نے پیشی پر تینوں ملزمان کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔