14-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نےلیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے مختلف شعبوں کے سینئر ترین ڈاکٹروں کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے ہسپتال کے بورڈ آف گورنر ز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان سینئر ڈاکٹروں کو سینارٹی کی بنیاد پر متعلقہ شعبوں کے سربراہ مقرر کئے جائیں۔