27-07-2017

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عثمان ولی خان نے قتل کے ایک کیس میں استعاثہ گواہ کے طور پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹر شفیع اللہ کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

فاضل عدالت نے ڈاکٹر کے خلاف بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے متعلقہ پولیس کو اسے گرفتار کرکے نو ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ۔