21-06-2019

خیبر پختونخوا ماتحت عدلیہ سروسز ٹربیونل ایکٹ 1991 کے مندرجات کی پیروی اور محکمہ قانون کے اعلامیے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے ماتحت جوڈیشری سروسز ٹربیونل تشکیل دیا ہے جس کے چیئرمین مسٹر جسٹس لعل جان خٹک ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ٹربیونل کے دیگر  ممبران میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عبدالشکور اور اور جسٹس اعجاز انور شامل ہوں گے۔

 اس امر کا اعلان محکمہ قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔