17-02-2017

پاکستانی مادری زبانوں کے ادبی میلے کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کل 18 فروری سے اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

دو روزہ فیسٹیول کا مقصد پاکستان کی مختلف زبانوں اور ثقافتوں کی ترویج کے ساتھ ساتھ دیگر زبانوں میں پڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 اس فیسٹیول کو یونیسکو انٹرنیشنل مدر لینگوچ ڈے کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے، جو 21 فروری کو منایا جاتا ہے۔اس تقریب میں پاکستان بھر سے 15 سے زائد زبانوں میں کام کرنے والے 150 سے زائد مصنف، تجزیہ کار، شاعر اور فنکار شامل ہوں گے، جو پاکستان کی زبانوں کے تاریخی نقطہ نظر پر بات کریں گے۔