مادری زبان عالمی دن

21-02-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مادری زبان کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد زبان اور ثقافتی تنوع اور مختلف زبانوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ ماہرین لسانیات کے مطابق  زبان بقاء اور ثقافتی ورثے کے فروغ کا بہترین ذریعہ اور انسان کی شخصیت کا اہم جزو ہے ۔

 واضح رہے کہ مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی ادارہ یونیسکو نے 1999ء میں 21 فروری کو مادری زبان کے حوالے سے باقاعدہ عالمی دن منانے کا اعلان کیا ،جو اب پوری دنیا میں اٹھارہ سال سے منایا جارہاہے ۔ اس دن مختلف تنظیمیں تقریبات کا اہتمام کرتی ہے ، عوام میں مادری زبانوں کی اہمیت اور تعلیمی افادیت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے واک اور بینر ڈسپلے کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔