May 24, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ماروائے عدالت قتل کیس ، سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی حفاظتی ضمانت دینے اور گرفتار نہ کرنے کا حکم ، نئی جے آئی ٹی کی تشکیل

13-02-2018

سپریم کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم ایس ایس پی ملیر راو انوار کی حفاظتی ضمانت دینے اور گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے سولہ فروری کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیئے  ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کور ٹ کے تین رکنی بنچ نے کراچی میں نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ نے سابق ایس ایس پی ملیر  راؤ انوار کی گرفتاری کے حوالے سے اپنا تفصیلی جواب بھی جمع کروایا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح انصاف کا حصول مظلوم کا حق ہوتا ہے اسی طرح ظالم کو بھی یہ حق حاصل ہے۔

راؤ انوار کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان نے اس معاملے میں ایک جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سابق ایس ایس پی ملیر کو 16 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم کے مطابق جے آئی ٹی میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا بریگیڈیئر لیول کاآفیسر شامل ہوگا جبکہ ایک قابل افسر کا تعین عدالت خود کرے گی۔

Related posts