24-04-2018

مالاکنڈ ڈویژن میں سیٹیزن پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے سیٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے   کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا کہ سیٹیزن پورٹل کے ذریعے اب عوام گھر بیٹھےآن لائن پولیس کلئیرنس سرٹیفیکٹ حاصل کریں گا۔ مالاکنڈ پہلا ڈویژن ہے جس نے آن لائن پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ سروس کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ تین دن کے اندر عوام کو گھر کے دہلیز پر پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ فراہم کی جائیگی۔ اب عوام کو تھانوں اور کچہریوں کے چکر نہیں لگانا پڑینگےبلکہ آن لائن فارم پر کرکے  پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ حاصل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے عوام کئی مہینوں تک پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ کے لئے خوار ہوتے تھے۔

کمشنر مالاکنڈ  نے کہا کہ سیٹیزن پورٹل کے ذریعے پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ کے علاوہ بہت جلد آن لائن ڈومیسائل اور جوڈیشری سسٹم کا آغاز بھی کیا جائیگا۔