25-05-2017

وفاقی حکومت نے ماہ رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کےلئے دفاتر کا اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں جاری ہونے والے سرکولر کے مطابق ہفتے میں پانچ دنوں کے اوقات کے دوران پیر سے جمعرات تک صبح آٹھ بجے سے دو پہر دو بجے تک اور جمعہ کو صبح آٹھ سے دو پہر ایک بجے تک  جبکہ ہفتے میں چھ دن کے اوقات کار کی صورت میں رمضان المبارک میں اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتے کو صبح آٹھ بجے سے دو پہر ایک بجے تک اور جمعہ کے دن صبح آٹھ بجے سے دن بارہ بجے تک ہوں گے ۔اس فیصلے پر یکم رمضان المبارک سے عمل درآمد ہوگا۔