September 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

مبینہ جعلی بینک اکاونٹس از خود نوٹس کیس ، آصف زرداری اور فریال تالپور کو انتخابات تک نہ بلانے کی ہدایات جاری

12-07-2018

سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق از خود نوٹس  کیس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی  ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو  انتخابات  تک نہ بلایا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔دوسری جانب نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو بھی سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت عدالت نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ نے آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  میں شامل کرنے کا حکم نہیں دیا تھا۔

فاضل عدالت نے سماعت کے بعد ازخود نوٹس کیس کی سماعت 6 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔

Related posts