21-09-2017

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام کراچی میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

 وزارت مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد زون کی کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہو گا۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن محرم الحرام کے چاند کی رویت کا اعلان کریں گے۔