25-10-2017

 قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ یکم نومبر کو انگلینڈ میں ہوگا۔

سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں امپائر نے آف اسپنر کے بولنگ ایکشن پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کی تھی۔ قواعد کے مطابق 14 روز کے اندر ان کے ایکشن کی جانچ آئی سی سی کی منظور شدہ بائیومکینک لیب میں ہونا ہے جس کیلیے کرکٹر کوانگلینڈ کی لیب نامزد کردی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلے بھی 2 بار رپورٹ ہو چکا  ہے اور اگر  انگلینڈ میں یکم نومبر کو ٹیسٹ میں بھی محمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد سے متجاوز پایا گیا تو وہ ایک بار پھر پابندی کی زد میں آ جائیں گے۔