02-11-2017

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا برطانیہ میں ٹیسٹ ہوگیا ہے۔

پاکستانی آل راؤنڈرمحمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا انگلینڈ میں ٹیسٹ لیا گیا اور ان سے چار اوورز کرائے گئے، کنسلٹنٹ کارل کرو بھی ان کے ہمراہ تھے، اس ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے میں سامنے آئے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکا سے سیریزکے ابوظبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا۔ان کے ایکشن کی پہلے بھی 2 بار رپورٹ ہوچکی ہے، ایک سالہ پابندی کے بعد انھوں نے درستگی کا عمل کیا اور کلیئر ہوگئے، اب وہ پھر شکوک کی زد میں ہیں۔