19-10-2017

پشاور ہائی کور ٹ  نے محکمہ اعلی تعلیم کو گورنمنٹ کالج مردان کے کلرک کو گریڈ گیارہ میں پروموشن دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کئی سالوں سے سکیل سات میں فرائض سرانجام دے رہا ہے اور گزشتہ سال سے پروموشن نہیں دی جا رہی ہے جو کہ اس کا حق ہے لہذا درخواست گزار کو ترقی دینے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے محکمہ اعلی تعلیم کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو گریڈ گیارہ میں ترقی دی جائے