24-05-2017

پشاور ہائی کورٹ  نے پشاور صدر میں واقع غلہ منڈی کے قریب اوقاف کی ملکیتی اراضی کی ہونے والی نیلامی روک دی اور چیئرمین و ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف سے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس قیصر رشید اور جسٹس غضنفر خان پر مشتمل د ورکنی بنچ نے  دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ محکمہ اوقاف نے غلہ منڈی صدر میں واقع اراضی کی نیلامی کےلئے اشتہار دیا حالانکہ ابتدائی طور پر درخواست گزاروں کو نوٹس دیا گیا تھا کہ یہ مکانات خطرناک ہیں اور جانی نقصان کا اندیشہ ہے لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ محکمہ اوقاف اس اراضی کو نیلام کرکے من پسند افراد کے حوالے کرنا چاہتا ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ نیلامی روکی جائے کیوں کہ یہ غیر قانونی اقدام ہے ۔

فاضل عدالت نے حکم امتناع جاری کرکے نیلامی روک دی اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔