14-02-2017

احتساب عدالت پشاور کے جج اظہر خان نے محکمہ ایری گیشن سسٹم پراجیکٹ کے ریجنل ڈائریکٹر  اولس خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبزاہ عالمگیر  اور اعلی بخت کے جسمانی ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی ہے ۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان پر الزام ہے انہوں  نے جنوبی اضلاع خصوصا بنوں ، لکی مروت میں ڈرپ ایری گیشن منصوبے سمیت دیگر ایک سو بیاسی منصوبوں میں سترہ کروڑ  روپے خورد برد کئے جبکہ ان منصوبوں کےلئے حکومت نے دو ارب روپے مختص کئے اور ان منصوبوں میں بیس فیصد منصوبوں پر کام نہیں کیا گیا اور وہ تاحال نامکمل ہیں ۔

ملزمان کی مزید جسمانی ریمانڈ کےلئے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان سے تحقیقات ابھی جاری ہیں لہذا ان کو مزید جسمانی ریمانڈ پر دیاجائے ۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو مزید سات روز کےلئے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا۔