21-02-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد عاصم امام نے محکمہ ایری گیشن سسٹم پراجیکٹ  کے ریجنل ڈائریکٹر  اور ڈپٹی ڈائریکٹر  سمیت تین ملزمان  کو  چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان ریجنل ڈائریکٹر  اولس خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر  صاحبزاہ  عالمگیر  اور اعلی بخت  پر الزام ہے کہ  انہوں نے جنوبی اضلاع بنوں لکی مروت میں ڈرپ ایری گیشن منصوبے اور دیگر ایک سو بیاسی منصوبوں میں سترہ کروڑ روپے خورد برد کئے ہیں۔ ملزمان کی جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت نے تینوں ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔