03-03-2017

لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم بنچ  نے محکمہ انسداد دہشت گردی میں تعیناتی کےلئے میرٹ پر پورا اترنے والی 200سے زائد خواتین امیدوار وں کی  تقرری  کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار خواتین امیدواروں کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔درخواست گزار 225خواتین امیدواروں نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محکمہ سی ٹی ڈی نے کارپورل کی 15سو آسامیوں پراوپن میرٹ کی بنیاد پر کی جانے والی تقرریوں میں صرف مردامیدواروں کو نوازنے کےلئے صرف 5فیصد کوٹے کے تحت 75خواتین کو تقرر نامے جاری کر دئیے گئے۔جبکہ ایک ہزار مرد امیدواروں کو تقرر نامے جاری کئے گئے۔حالانکہ کارپورل کی بھرتی کے لئے اشتہار میں کسی کوٹے کا تذکر ہ نہیں تھا۔