17-11-2017

پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ بلدیات کے گریڈ اٹھارہ کے افسر کو گزشتہ تیرہ مہینوں سے تنخواہ نہ دینے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزار پرویز خان کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کی تنخواہ گزشتہ تیرہ مہینوں سے بند کی گئی ہے اور تنخواہ کی بندش کی کوئی وجہ بھی نہیں بنائی گئی لہذا درخواست گزار کی تنخواہ کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے جائیں۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔