21-06-2019

پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ زراعت کے 81افسران کو ایم فل الاونس دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

جسٹس روح الامین اورجسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایاگیا کہ افسران میں سینئر ریسرچ آفیسرزاوراسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔صوبائی حکومت نے دوسال قبل ماہانہ ڈھائی ہزار ایم فل الاونس دینے کا اعلامیہ جاری کیاتھا اورمحکمہ خزانہ نے صر ف ایم فل ڈگری ہولڈرز کو ہی اس الاونس کیلئے حقدار ٹھہرایا جبکہ ایم ایس اورایم ایس سی اونرزکو اس الاونس سے محروم رکھا جارہاہے جبکہ ایچ ای سی کے مطابق ایم ایس اورایم ایس سی اونرز ایم فل کے برابر ہے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ کو کالعدم قراردیتے ہوئے محکمہ زراعت کے 81افسران کو ایم فل الاونس دینے کے احکامات جاری کر دیئے ۔