09-06-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج اشتیاق احمد خان نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاکر کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار سینئر کلرک فضل ہادی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکارکیا جس پر فاضل عدالت نے استعاثہ کے دو گواہوں کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی ۔