08-06-2018

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے گریڈ 17کے 25میڈیکل افسروں کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

 محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ان کی تعیناتی کے صوابدیدی اختیارات متعلقہ ضلع کے ڈی ایچ او کو دیئے گئے ہیں ۔جو انہیں ضلع کی مختلف ڈسپنسریوں ٗ بی ایچ یو ز میں تعینات کریں گے ۔