16-06-2017

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت میں تین ہزار سے زائد میڈیکل آفیسرز کی غیر حتمی طور پر بھرتی کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔

پبلک سروس کمیشن کی جانب سے گریڈ سترہ کے میڈیکل آفیسرز کی پوسٹوں کےلئے انٹرویوز لئے گئے جن میں جنرل کوٹہ پر ستائیس سو چہتر اور خواتین کوٹہ پر تین سو پچیس  کامیاب ڈاکٹروں کی فہرست جاری کی گئی ہے ان ڈاکٹروں کی دستاویزات ، ڈومیسائل وغیرہ کی چھان بین کے بعد ہی ان کی تقرری کا حتمی فیصلہ کیاجائے گا ۔

واضح رہے کہ معذور اور اقلیتی کوٹہ کے تحت انٹرویو دینے والے امیدواروں کے نتائج کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔