12-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے گیارہ پراجیکٹ ملازمین کی ممکنہ برطرفی کو روکتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سمیت متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ویلفیئر ریلیف کمیٹی کے سوات ، مردان اور نوشہرہ میں کام کرنے والے گیارہ پراجیکٹ ملازمین کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزاروں کا پراجیکٹ ابھی ختم نہیں ہوا لیکن انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے اپنی برطرفی کا خدشہ ہے لہذا ان کی ممکنہ برطرفی روکی جائے ۔