18-08-2017

احتساب عدالت پشاور نے فاٹا کے محکمہ فنانس کے سابق چیف ایگزیکٹو روشن خان کے خلاف غبن کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر نیشنل بینک کے کریڈیٹ منیجر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے اٹھارہ ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق عدالت نے محکمہ فنانس فاٹا کے سابق چیف ایگیٹو  روشن خان کے مختلف بینک اکاونٹس میں کروڑوں روپے غبن کرنے سے متعلق ریفرنس میں گواہ کے طور پر نیشنل بینک پشاور صدر برانچ کے کریڈٹ آفیسر فضل حمید کو عدالت طلب کیا تھا تاہم وہ عدالتی احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر فاضل عدالت نے اس کے وانٹ گرفتاری جاری کرکے اٹھارہ ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔