08-11-2017

پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ لوکل فنڈآڈٹ کے ڈائریکٹر اسماعیل گل کو اس عہدے پر مزید کام کرنے سے روکتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقنی بنانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس روح الاآمین خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے محکمہ فنانس کے سینئر آفیسر کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ اسماعیل گل درخواست گزار سے بہت جونیئر ہے تاہم حکومت نے ان کی سینارٹی کو نظر انداز کرکے انہیں لوکل فنڈ آڈٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا ہے جو کہ ان کی حق تلفی ہے جس پر اس سے قبل ہائی کورٹ نے اسماعیل گل کو کیس کا فیصلہ آنے تک اس عہدے پر کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی احکامات کے باوجود وہ اپنے عہدے پر تاحال کام جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔