24-05-2018

لاہور ہائی کورٹ نےمحکمہ ٹرانسپورٹ کے بزرگ پنشنرز کو پوری پنشن ادا کرنے  کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

 پچھتر سے اسی سالہ بزرگ شہریوں کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کے دوران انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ 1960میں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں بھرتی ہوئے مگر انہیں 1970میں بھرتی تصور کر کے کم پینشن دی جا رہی ہے۔

 عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے انضمام کے باوجود اگر ایم ڈی عہدے پر موجود ہے تو پینشنرز کو ان کے حق سے کیوں محروم رکھا گیا۔

 عدالت نے کہا کہ باپ دادا کی عمر کے بزرگ شہریوں کو ان کا حق نہ ملنے پر عدالت خاموش نہیں رہ سکتی۔