25-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ پولیس کے نو اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو ٹریننگ پر نہ بھجوانے کے احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ٹریننگ بھجوانے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار آٹھ ماہ قبل محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بھرتی ہوئے ہیں تاہم انہیں یہ کہہ کر ٹریننگ پر نہیں بھجوایا جا رہاہے کہ بعض اہلکار ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے کر آئے تھے کہ ان کی سینیارٹی متاثر ہو رہی ہے حالانکہ درخواست گزاروں کا ان سے کوئی تعلق نہیں اور ان کی تقرری بھی درست طریقے سے ہوئی ہے لہذا درخواست گزاروں کو ٹریننگ پر بھجوانے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔