08-06-2018

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دوست محمدخان  نے  انتخابات سے قبل ، دوران انتخابات اور انتخابات کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ پولیس کو فوری رسپانس فورس تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں انتخابات کیلئے شعبہ پولیس کی تیاریوں کے معیار کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس سے  انہوں نے کہا کہ خفیہ معلومات اکٹھا کرنا ،معلومات کا تبادلہ اور انٹلیجنس ا یجنسیوں کے درمیان رابطہ پر امن اور کامیاب انتخابات کے انعقاد کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے پیشہ ورانہ انداز میں نمٹا جا سکے ۔