17-11-2017

محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن خیبرپختونخوا نے اکتوبر 2017میں صوبہ بھرمیں 249 مجرمان مختلف نوعیت کے مقدمات میں پروبیشن پررہا کئے ہیں۔

محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن کے مطابق محکمہ جوکہ قیدیوں کی اصلاح میں اہم اورموثر کردار ادا کرتا ہے نے گزشتہ ماہ مختلف عدالتوں سے 149 مجرمان جس میں4 زنانہ اور سات کمسن بچے بھی شامل کو جوئینائل جسٹس سسٹم آرڈینینس دو ہزار کے تحت رہا کر دیا ہے۔

محکمہ کے مطابق اس وقت صوبہ بھر میں محکمہ کے زیر نگرانی 2966 مجرمان پروبیشن پر ہیں۔ جن میں 60 زنامہ 4 بچیاںاور 115 کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2787 پروبیشنرز پروبیشن پر ہیں اور پیرول پروبیشن آفیسر کے زیر نگرانی ہیں۔جس سے صوبہ خیبرپختونخوا کے خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کی بچت ہوتی ہے ۔