31-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ کسٹمز کے اپریزر کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر نیب خیبر پختونخوا حکام سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس اعجازانور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار شاہد اکبر محکمہ کسٹمز میں اپریزر تعینات ہیں جسے نیب خیبر پختونخوا نے بیرون ملک سے برآمد کی گئی مشینری غیر قانونی طور پر کلیئر کرانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے حالانکہ سٹیٹ بینک اور نیب اس معاملے میں انکوائری کر چکی ہے اور درخواست گزار کو بے گناہ قرار دے چکی ہے لہذا نیب کے اقدام کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے کر درخواست گزار کی ضمانت منظور کی جائے ۔

فاضل عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد دائر ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔