07-11-2017

  مختصر ترین فارمیٹ ٹی 10 لیگ کا اولین ایڈیشن 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ میں ہو گا۔ ایونٹ میں 5 فرنچائز شریک ہوں گی، لیگ میں مصباح الحق، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، کمار سنگا کارا اور وریندر سہواگ سمیت بیشتر ریٹائرڈ  کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔

ایونٹ کے اسکواڈز میں کئی غیرمعروف کھلاڑی بھی شامل ہیں لیکن پی سی بی کی اجازت سے قومی ٹیموں میں شامل اور سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، فخر زمان، بابر اعظم، احمد شہزاد، محمد عامر، حسن علی، جنید خان، رومان رئیس، وہاب ریاض، سہیل خان، اسامہ میر، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز اور عمر اکمل  بھی ان ایکشن ہوں گے۔