August 24, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری

21-07-2018

نیب خیبرپختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

 نیب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا  کی سربراہی میں ریجنل بورڈ  کے اجلاس  میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، متعلقہ افسران پر خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آبادمیں کئی ملین روپےکی کرپشن کاالزام ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں این اے 8 میں منظور نظر افراد کو ٹھیکے دینے کےالزام میں پی ڈبلیو ڈی اور پیسکو حکام کےخلاف بھی کرپشن کی انکوائری کی منظوری دی گئی جبکہ کالہ کلے میں غیرقانونی فروٹ منڈی بنانے پرٹی ایم اےکے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ کالام ایریا پراجیکٹ میں کرپشن پر محکمہ سیاحت کے خلاف اور چترال میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے معاملے پر بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

Related posts