26-04-2018

سپریم کورٹ نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر سے متعلق شیخ رشید کی درخواست منظور کر تے ہوئے محکمہ صحت پنجاب سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تعمیر نہیں ہوسکا، 20 ارب روپے ہسپتال پر لگ چکے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ درخواست کا نمبر دے دیں، رجسٹر کر لیتے ہیں۔

عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پراعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست مقرر کرنے کا حکم دے دیا اورمحکمہ صحت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔