27-07-2017

پشاور ہائی کورٹ نے مردان ایم ٹی آئی میں فارماسسٹ کی پوسٹ پر حتمی تقرری روکتے ہوئے ایم ٹی آئی مردان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس لال جان خٹک اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزار محمد عثمان کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مردان ایم ٹی آئی میں فارماسسٹ کی پوسٹ مشتہر ہوئی تھی جس کےلئے درخواست گزار نے بھی درخواست دی تاہم جو میرٹ لسٹ تیار کی گئی اس میں درخواست گزار کی کوالیفیکیشن کے مطابق دس نمبر نہیں دیئے گئے جبکہ باقی امیدواروں کو یہ اضافی نمبر دیئے گئے ہیں اس طرح درخواست گزار کی حق تلفی کی جارہی ہے لہذا اہلیت کے مطابق نمبر دینے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔