02-08-2017

مردان تعلیمی بورڈ نے ایف اے ، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

تعلیمی بورڈ مردان کے مطابق ایف اے ایف ایس سی سال دو ہزار سترہ کے امتحانات میں اڑسٹھ ہزار آٹھ سو پانچ طلباء طالبات نے حصہ لیا جس میں سینتیس ہزار سات سو ستانوے طلباءطالبات کامیاب ہوئے اس طرح نتائج کا تناسب ستاون اعشاریہ آٹھ چار فیصد رہا ۔

امتحان میں فاطمہ صدیقی نے ایک ہزار انیس نمبر حاصل کرکے پہلی ، وجہیہ شاہ نے ایک ہزار تیرہ نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ عاطقہ نور نے ایک ہزار گیارہ نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔