14-03-2017

مردان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات بروز ہفتہ پچیس مارچ کو ہوں گے جس کےلئے الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

جاری کردہ الیکشن شیڈول کے مطابق مردان بار کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی چودہ مارچ سے سولہ مارچ تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ ان کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات  اٹھارہ مارچ کو ہوں گے اور کاغذات نامزدگی بیس مارچ کو واپس لئے جا سکیں گے ۔ اس طرح امیدواروں کی حتمی فہرست اکیس مارچ کو آویزاں کی جائے گی جبکہ انتخابات کےلئے پولنگ پچیس مارچ بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ مردان بار ایسوسی ایشن میں ہوں گے ۔