06-06-2017

خیبر پختونخوا بارکونسل نے مردان کے دو وکلاء کے لائسنس عارضی طور پر معطل کردیئے ہیں ۔

خیبر پختونخوا بار کونسل کے منعقدہ اجلاس میں کونسل نے معطل ہونے والے وکلاء کو سترہ جون تک جواب جمع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

  معطل ہونے والے وکلاء انور شاہ ایڈوکیٹ اور جعفر شاہ ایڈوکیٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے مردان بار کابینہ کے ارکان کے ساتھ گالم گلوچ اور پیشہ وارانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی ۔