02-02-2017

چیف شماریات آصف باجوہ نے بتایا ہے کہ ملک میں مردم شماری کا عمل 15 مارچ سے شروع ہوگا۔ 15 سے 17 مارچ کے درمیان گھروں کے باہرنمبر لگائے جائیں گے جبکہ 17 سے 27 مارچ تک فارم بھرے جائیں گے۔اس دوران گھر کے سربراہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر پوچھا جائے گا۔

چیف شماریات آصف باجوہ نے واضح کیاکہ مردم شماری کیلئےشناختی کارڈ ہونا ضروری نہیں تاہم جعلی شناختی کارڈ کی صورت میں بعد میں متعلقہ شخص کو نان پاکستانی ڈکلیئر کیا جائے گا۔