17-03-2017

محکمہ  شماریات کے ترجمان نے کہا ہے کہ مردم شماری میں معذور افراد اور خواجہ سراؤں کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں جس کے لیے عملے کو ہدایت ارسال کردی گئی ہیں۔

محکمہ شماریات کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 15 مارچ سے جاری مردم شماری میں معذور افراد اور خواجہ سراؤں کا اندراج بھی کیا جائے گا جس کے لیے فارم 2 میں اضافی کوڈ دیئے گئے ہیں۔ فارم 2 میں مرد معذور کے لیے کوڈ 4 اور خاتون معذور کے لیے کوڈ 5 استعما ل ہوگا جبکہ خواجہ سراؤں کے لیے کوڈ نمبر 6 استعمال کیا جائے گا۔