13-03-2017

ملک بھر میں مردم شماری کا آغاز پندرہ مارچ سے ہورہا ہے۔ مردم شماری دو مرحلوں میں ہوگی۔ جسے دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا جبکہ  پاک فوج اور مقامی پولیس عملے کو سیکیورٹی فراہم کریگی۔

وفاقی وز ارت اطلاعات  کے مطابق ملک بھر میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ کو شروع ہوگا اور 15 اپریل کو مکمل کر لیا جائے گا۔مردم شماری کا بجٹ ساڑھے اٹھارہ ارب ہے۔ چھ ارب افواج پاکستان، ساڑھے چھ ارب ٹرانسپورٹ اور چھ بلین سویلین بجٹ کا حصہ ہے۔ جبکہ دس دن کے وقفے کے بعد دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے 25 مئی تک  جاری رہے گا۔

مردم شماری میں ایک لاکھ 18 ہزار نو سو 1اٹھارہ تربیت یافتہ سرکاری ملازمین حصہ لیں گے اور اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔وزارت اطلاعات کے مطابق  کسی بھی قسم کی مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن کے نمبر 080057574 پر کال کر سکتے ہیں۔