25-07-2017

حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق  حکومت نے آئندہ ہفتہ چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ابتدائی سمری پہلے وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی، جو منظوری کیلئے اسے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کریگی۔

 حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ملک کی مجموعی آبادی، مرد و خواتین کی تعداد اور شہری و دیہی آبادی کے تناسب کے نتائج جاری کئے جائیں گے جبکہ پہلی بار خواجہ سراؤں کی تعداد بھی سامنے آئے گی۔

 مردم و خانہ شماری کے مکمل اور تفصیلی نتائج آئندہ سال اپریل تک جاری کئے جائیں گے