19-09-2017

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست  کے قابل سماعت ہونے  یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز اپنی تقاریر میں توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے۔ مریم نواز کے بیانات سے عدلیہ کی توہین ہو رہی ہے اور عدلیہ مخالف بیانات سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے لہٰذا عدالت مریم نواز  کے خلاف توہین عدالت کے تحت کاروائی کا حکم دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔