24-02-2017

 پاکستان ایئر فورس ،پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں تینوں مسلح افواج کی خواتین آفیسرز پیرا ٹروپرز کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ چھبیسویں بیسک ایئر بون کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پہلی بار 22 خواتین کیڈٹس نے تربیت حاصل کی۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج کے پاس آؤٹ ہونے والے 33 افسر اور 28 ایئرمین کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

 واضح رہے کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار 22 خواتین پیرا ٹروپرز نے بھی تربیت حاصل کی جن میں سے 17 پاک آرمی، 3 پاک نیوی اور 2 پاک فضائیہ سے تعلق رکھتی ہیں۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب میں خواتین سمیت 13 پیرا ٹروپرز نے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر شاندار مظاہرہ کیا۔