13-09-2017
الیکشن کمیشن پاکستان میں مسلم لیگ ن پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی اورنوازشریف کوسیاسی سرگرمیوں سے روکنے کی متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی سےمتعلق چاروں درخواستوں کویکجا کردیا ۔
چیف الیکشن کمشنر نے تمام درخواستوں پردلائل چھبیس ستمبر کو سننے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔