19-05-2018

پشاور ہائی کورٹ نے مشال خان قتل کیس کے مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کا کیس پشاور منتقلی کے حوالے سے صوبائی حکومت سے اگلی پیشی پر جواب طلب کرلیا جبکہ مخالف فریق کو بھی اس ضمن میں نوٹس جاری کردیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قائم بنچ نے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں مقتول طالب علم مشال خان کے والد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حال ہی میں گرفتار کئے گئے مرکزی ملزم عارف اور دیگر دو ملزموں کا کیس پشاور منتقل کیا جائے جبکہ عدالت نے ستاون ملزموں کا کیس ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ مرکزی اور دودیگر ملزموں نے ایبٹ آباد اے ٹی سی عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔